’’ ٹرین حادثہ ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ‘‘

’’ ٹرین حادثہ ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، ماضی میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث ٹریک خستہ حال ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفیٰ دے دیں یہ بے تکی بات ہے،   یہ  لوگ اتنے سال حکمران رہے، کیا کرتے رہے، دہشت گردی ،تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی ابھی کچھ نہیں کہاجا سکتا،  فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھی، 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر کر دوسری طرف گر گئیں، متعلقہ حکام کواطلاع 3 بجکر48 منٹ پر ملی، وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو فوراً جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے مابین تصادم کے بعد کم از کم 36 مسافر ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ، سر سید ایکسپریس ملت ایکسپریس سے رائٹی اور اوباڑو ریلوے اسٹیشنوں کے مابین ٹکرا گئی اور چودہ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔