نئے الیکشن کب ہونگے؟ شاہد خاقان عباسی نے تاریخ بتا دی

نئے الیکشن کب ہونگے؟ شاہد خاقان عباسی نے تاریخ بتا دی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر2023 میں ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کےباہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ 22 سال تک سیاست دانوں کو جیل میں ڈالنے اور جرم ثابت کرنے پرچیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کے معاملات نے چلنا ہے تو نیب کا ادارہ نہیں رہ سکتا ان کو یہ بتانا ہوگا کہ کتنے افراد پر آج تک نیب نے جرم ثابت کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے تردید کی کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ نیب نے ملک میں کرپشن روکی ہے، چئیرمین نیب 8 ماہ ڈیلی ویجز پر کام کرکے اب جاچکے ہیں لیکن اب وہ واپسی کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کے ادارے موجود ہیں اورایف بی آر، ایف آئی اے سمیت دیگرقوانین موجود ہیں اگرآپ نے ملکی سیاست پراثرانداز ہونا ہے تو نیب ضروری ہے مگر نیب اس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پرہم کام کررہے ہیں اورآج سے ساڑھے 3 گھنٹے سے کم کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ انتخابات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر2023 میں ہونگے اور جب ملکی معیشت تباہ ہورہی تھی تو اس وقت یہ کہاں تھے؟

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔