سرکاری ملازمین کی موجیں، ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی

سرکاری ملازمین کی موجیں، ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی
وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر میں ہفتے کی تعطیل کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ بازاروں اور مارکیٹوں کو شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیاں بحال کرنے کا فیصلہ گذشتہ ماہ کر لیا تھا لیکن اس کی منظوری آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ ہفتے کے دن کی چھٹی بحال کرنے کی تجویز وزارت توانائی کی جانب سے دی گئی تھی۔ اس فیصلے کی اہم وجہ انرجی کی بچت کرنا ہے اور اسی تناظر میں چھٹی بحالی کی جا رہی ہے۔ سرکاری ملازمین کی جانب سے حکومت سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ہفتے کی چھٹی بحال کی جائے۔ امید کی جا رہی تھی کہ رمضان المبارک کے فوری بعد ہفتہ وار دو چھٹیاں بحال ہو جائیں گی لیکن عیدالفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد سرکاری اوقات کا نیا شیڈول جاری کیا گیا جس میں ہفتے کی چھٹی برقرار رکھی گئی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے کے بعد پہلے دن ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چھٹی کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک ہے اور ہفتے میں دو چھٹیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔