وزارت منصوبہ بندی کا 5ایز فریم ورک کو جلد لانچ کرنیکا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کا 5ایز فریم ورک کو جلد لانچ کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کی منظوری کے بعد 5ایز فریم ورک کو جلد شروع کرنے کے کیے کوششیں تیز کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت قومی اقتصادی کونسل کی منظوری کے فورا بعد 5ایز فریم کو جلد لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جو حکومت کی ایک ایک کثیر الجہتی حکمت عملی ہے۔ گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل اس فریم ورک کی منظوری دی تھی اور یہ فریم ورک اقتصادی ترقی کو آگ بڑھانے اور قوم کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پانچ اہم ستونوں میں پر مرکوز ہے جسمیں (ایکسپورٹ برآمدات)، (انرجی توانائی)، (ای _پاکستان)، (انواپریمنٹ ماحولیات)، اور ایکویٹی مساوات شامل ہیں۔ یہ فریم ورک پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب پاکستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ اس نے اہم چیلنجوں سے نمٹنے اور قوم اور اس کے شہریوں کی بہتری کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تبدیلی کی منزلیں طے کی گئی ہیں۔ برآمدات: پہلے ای کا مقصد برآمدات کو بڑھانا ہے۔ یہ ای ، خاص طور پر، ان اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گا جو صنعت، زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور افرادی قوت کے شعبوں کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہم کتنی تیزی سے برآمدات پر مبنی معیشت بن جاتے ہیں۔ انکا کہنا ہے برآمدات میں ہماری خراب کارکردگی ہمارے موجودہ بحران کی بنیادی وجہ ہے اور ہمیں ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔ دوسرا ستون ای پاکستان کے بارے میں ہے، جو بالآخر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی برآمدات کی بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک بھرپور مشن کے ساتھ پاکستان کو "علمی معیشت کی تعمیر" میں مدد دے گا۔اس ستون کا مقصد پاکستان میں علم پر مبنی مضبوط معیشت کی بنیاد رکھنا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن ایکو سسٹم کو تیز کرنا اور آئی ٹی سیکٹر کو وسعت دینا سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے کلیدی مقاصد ہیں۔ تیسرا ای ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ہے جو بنیادی طور پر پانی اور خوراک کی حفاظت پر مرکوز ہے۔ بالخصوص پانی اور غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنا ایک اہم توجہ کا مرکز ہے۔ چوتھا ستون ای توانائی اور انفراسٹرکچر کے بارے میں ہے جیسا حکومت صنعت اور دیگر ترقیاتی شعبوں سمیت سب کے لیے محفوظ، پائیدار، اور سستی توانائی کے لیے پرعزم ہے۔یہ ای کھپت کو کم کرنے، لاگت میں کمی، اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے توانائی کی کارکردگی اور تحفظ کے اقدامات پر بھی زور دیا گا۔ پانچواں ستون ای ایکویٹی اور بااختیار بنانے کے بارے میں ہے جسکا کا بنیادی مقصد "کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا نیں بلکہ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے ۔یہ ای تمام شہریوں کے لیے قابل رسائی اور اعلیٰ معیار کی صحت، تعلیم، اور سماجی تحفظ کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ستون یے۔ وزارت منصوبہ بندی وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے 5ایز فریم ورک کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گی۔ اس جامع حکمت عملی کے مطابق پالیسیاں مرتب کی جائیں گی، جبکہ اس حوالے سے منصوبے تیار کیے جائیں گے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔