لاہور: ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کی جانب سے نئی جماعت کا نام بتا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نئی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا ، ہماری جماعت کا نام استحکام پاکستان ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عشائیہ میں پارٹی ممبران کو نام بتا دیا جائے گا ۔ جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس جمعہ کے روز متوقع ہے، جس میں وہ جماعت بنانے کا اعلان کریں گے۔