پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Important news came regarding petroleum products

ویب ڈیسک: پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جہاں آسمان کو چھو رہی تھیں وہیں اب قیمتوں میں کمی سے متعلق بھی خبر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کر لی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی کی ایک بڑی وجہ عالمی منڈی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ جہاں عالمی منڈی میں قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب قیمت 89 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

جبکہ عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 93 ڈالر 88 سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔

Watch Live Public News