شکست پر پاکستانی شائقین دلبرداشتہ،’’ ایک اور امریکی سازش کامیاب’’

fans heart break on pak defeat
کیپشن: fans heart break on pak defeat
سورس: google

 ویب ڈیسک :پاکستانی مداحوں نے پاکستان کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے تقریباً روتے ہوئے کہا،"ہم تو پاکستان کے لیے اپنا دل بچھائے رہتے ہیں لیکن انہوں نے ہمارا دل توڑ دیا۔ آخر وہ کب تک ہمارا دل توڑتے رہیں گے۔"

بعض لوگوں نے طنزیہ تبصرے بھی کیے ہیں۔ معروف پاکستانی صحافی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا،"ایک اور امریکی سازش کامیاب!   پاکستان بمقابلہ امریکا۔"

ایک صارف نے ایکس پر لکھا،" پاکستان امریکہ کے قرض کو واپس لوٹانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔"

کسی کو توقع نہیں تھی کہ پاکستان امریکہ کی نو آموز ٹیم سے ہار جائے گا۔ اس گروپ میں دیگر ٹیمیں کینیڈا اور آئرلینڈ کی ہیں۔ لیکن امریکہ سے شکست نے پاکستان کے لیے صورت حال پیچیدہ بنادیا ہے کیونکہ گروپ سے صرف دو ٹیمیں ہی سپر آٹھ اسٹیج میں جاسکتی ہیں۔

اسٹیڈیم کے باہر میچ ہارنے کے بعد ایک شائقین نے کہا کہ امریکا سے ہارنے سے بہت 'بستی ' ہوئی ہے۔

Watch Live Public News