لاہور: پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کی اجازت  کا معاملہ، ہائیکورٹ نے درخواست ڈی سی کو بھیج دی

لاہور: پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کی اجازت  کا معاملہ، ہائیکورٹ نے درخواست ڈی سی کو بھیج دی

(ویب ڈیسک )   لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عابد حسین چھٹہ نے درخواست کو ڈپٹی کمشز لاہور کو بھیج دی ۔

تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ، کارنر میٹنگ کی اجازت ناں ملنے  ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی آج سماعت ہوئی۔ جسٹس عابد حسین چھٹہ نے درخواست کو ڈپٹی کمشز لاہور کو بھیج دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ  درخواست پر پر کل 11 بجے تک فیصلہ کریں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے  دائر درخواست میں ڈپٹی  کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا  گیا ہے۔درخواست تحریک انصاف لاہور کے  سینئرنائب صدر عرفان علوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سے موچی گیٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی اجازت طلب کی، ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی وجوہات بنا کر اجازت نہیں دی۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ  تحریک انصاف کو سیاسی بنیادوں کو سرگرمیوں کو روکا جا رہا ہے، دیگر سیاسی و مزہبی جماعتوں کو جلسے، جلوس، ریلیاں کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ   عدالت ڈپٹی کمشنر کو ورکر کنونشن کی اجازت دینے کا حکم دے۔

Watch Live Public News