نائجیریا: بحری قزاقوں نے رقم لیکر چینی جہاز کے عملے کو رہا کر دیا

نائجیریا: بحری قزاقوں نے رقم لیکر چینی جہاز کے عملے کو رہا کر دیا

ویب ڈیسک: عالمی میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نائیجیریا میں گزشتہ ماہ شکار کرنے والے چینی بحری جہاز پر قزاقوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں قزاقوں نے جہاز کے عملے کے 14 افرد کو اغواء کر لیا جبکہ جہاز کوایک جزیرے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق قزاقوں اور نائیجیریا کی حکومت کے درمیان گزشتہ ماہ سے ہی مذاکرات شروع ہو گئے تھے، مذاکرات میں اب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق اغواء کاروں نے 3 ڈالرز کے عوض عملے کو رہا کر دیا ہے۔

چینی جہاز کے عملے میں 14 افراد سوار تھے جن کو اب رہا کر دیا گیا ہے۔ نائیجیریا کے فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد یحییٰ کے مطابق مطلوبہ رقم کی ادائیگی کے بعد اغواء کاروں نے جہاز کے رہا کیے گئے عملے کو واپس بھیج دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔