پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 07 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 07 مارچ 2021
بلاول بھٹو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر متحرک ٗ چوہدری برادران اور حمزہ شہباز سے ملاقاتیں ٗ ملکی سیاسی صورتحال سمیت چیئر مین سینٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا ٗ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں۔چوہدری برادران نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی۔تین سال میں ملک کا حشر ہو گیا ہے ٗ میثاق جمہوریت سے بہت کچھ سیکھا ٗ حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ مہنگائی اور معیشت کا حال سب کے سامنے ہے ٗ پارلیمنٹ اور ٹاک شوز میں گالم گلوچ ہوتی ہے ٗکل کیا واقعہ؟ بلاول بھٹو بولے مانگے تانگے کی حکومت مزید نہیں چل سکتی ٗ ہم نے پارلیمنٹ اور سڑکوں پر سیاست کرنی ہے ٗ اتفاق رائے کے ساتھ فیصلے لیں گے۔(ن) لیگی رہنما سردار ایاز صادق کہتے ہیں ”حمزہ اور بلاول کی ملاقات کا اچھا نتیجہ نکلے گا ٗ نئی سیاست ہے ٗ ابھرتے ہوئے سیاستدان آپس میں مل رہے ہیں ٗ تبدیلی ہر جگہ آرہی ہے ٗ اب رکے گی نہیں۔ کل عمران خان نے وہی کام کیا کہ وہ ایک طالبعلم تھے اور فرسٹ آگئے“۔پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین سینٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا ٗ پرویز دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئر مین سینٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا ٗ اے این پی کے سنیئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کی حکومت نے دھونس زبردستی سے اعتماد کا ووٹ لیا ٗ عمر ان خان کو پتہ ہے ان کا جانے کا وقت آگیا۔مریم نواز کی لیگی رہنماؤں سمیت بدتمیزی واقعات کی مذمت ٗ کہا وقت آنے پر بدتمیزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔