محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات،چور لاکھوں کی غیرملکی کرنسی چرا کر فرار

محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات،چور لاکھوں کی غیرملکی کرنسی چرا کر فرار
لاہور: کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، چور ڈیفنس میں ان کے گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چرا کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کی بیوی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بیس ہزار ڈالر،چار ہزار پاونڈ،تین ہزار یورو اور پانچ ہزار درہم چوری ہوئے ہیں۔ کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات کا معاملہ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔