کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےباؤلر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

09:01 PM, 7 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےاسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن  کرکٹ قوانین کے منافی قرار  میچ آفیشلز نے مشکوک قراردیکر رپورٹ کردیا ۔

  پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میں عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا۔ عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کومیچ آفیشلز نے رپورٹ  کیا ہے۔

عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں مشکوک قراردے کرپورٹ کیا گیا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پی سی بی  کو درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت  دی جائے۔

یادرہے عثمان طارق کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن سپنر وانندو ہاسارنگا کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا تھا۔

نوجوان سپنر نے 2023 میں پروفیشنل کرکٹ میں قدم رکھا جہاں انہوں نے نیشنل ٹی20 کپ میں پشاور کی ٹیم کی نمائندگی کی لیکن اس ٹورنامنٹ میں وہ صرف ایک میچ ہی کھیل پائے۔

اس سے قبل عثمان طارق ڈومیسٹک ٹیم خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون کی نمائندگی ٹی20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کر چکے ہیں۔

عثمان طارق اب تک پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تین میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

عثمان طارق دائیں ہاتھ سے آف سپن بولنگ کرتے ہیں۔ وہ گیند کروانے سے قبل ایک مرتبہ رکتے ہیں اور پھر گیند کو پھینکتے ہیں۔اس ایکشن کے حوالے سے شکوک ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ گیند کرواتے وقت اُن کے بازو میں خم پڑتا ہے۔

مزیدخبریں