پی ایس ایل 10 کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل 10 کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان:  پی ایس ایل کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں   پی ایس ایل کی ونڈو پر بات کی گئی، پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لئے ونڈو تجویز کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق   پی ایس ایل  کے دسویں ایڈیشن کے لئے 8 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان کو تجویز شدہ ونڈو سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں آئندہ ایک سے دو ماہ کے اندر ایک معروف کھلاڑی کو مارکی پلئیر کے طور پر سائن کرینگے۔ مارکی پلیر کی سائینگ میں پی سی بی فرنچائزز سے مالی تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کیلئے ’بہترین ممکنہ ونڈو‘ تیار کی جائے گی۔ پی سی بی جلد ہی پی ایس ایل 10 کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ بین الاقوامی وعدوں سے متاثر نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے اس لیے اسے اس کی اہمیت حاصل ہوگی۔ بین الاقوامی وعدوں کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل 10 کا انعقاد ایک چیلنج ہوگا لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں‘۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا اگلے سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ پی سی بی 2025ء میں پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے تین ونڈوز پر غور کر رہا ہے لیکن ان میں سب سے آئیڈیل اپریل اور مئی میں آئی پی ایل سے ٹکراؤ ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔