فائرنگ سے سابق نیوز اینکر ہلاک

فائرنگ سے سابق نیوز اینکر ہلاک

قندھار(ویب ڈیسک) جمعرات کے روز صوبہ قندھار میں ٹولو نیوز کے سابق اینکر اور وزارت خزانہ کے میڈیا آفیشل نعمت راون کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ سابق اینکر کو قندھار شہر کے علاقے پی ڈی 14 میں قتل کیا گیا ،اور اس حملے میں دو مشتبہ افراد ملوث تھے۔ نامعلوم افراد فائرنگ کر کے علاقے سے فرار ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے نعمت کا فون بھی قبضے میں لے لیا۔

ٹولو نیوز کے مطابق راون کا میڈیا آؤٹ لیٹ کے ساتھ رابطہ تین ہفتے قبل میڈیا آفیشل کی حیثیت سے وزارت خزانہ میں شامل ہونے پر ختم ہو گیا تھا۔

مشہور صحافی اس سے پہلے طلوع ٹی وی کے پولیٹیکل پروگرام اینکر کی حیثیت سے کام کرتے تھے، وہ پولیٹیکل جرنلزم کے لیے بہت مشہور تھے اور ٹولو نیوز سے استعفیٰ دینے کے بعد افغانستان بینک سنٹرل بینک میں کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں فروری 2020 میں امریکا اور طالبان کے معاہدے کے بعد سے بہت سارے میڈیا پروفیشنلز اور ورکرز کو قتل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔