100 ون ڈے : بابر اعظم نے ون ڈے میں کتنے اعزازات اپنے نام کیے؟ فہرست جاری

100 ون ڈے : بابر اعظم نے ون ڈے میں کتنے اعزازات اپنے نام کیے؟ فہرست جاری
لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے 100 ویں ون ڈے کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کے ون ڈے اعزازات کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست کے مطابق بابر اعظم اپنے پہلے 25 ون ڈے میچز میں کسی بھی بیٹر سے زیادہ (1306 ) رنز بنانے اور کم سے کم 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ون ڈے میچز کی تاریخ میں بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جن کی ون ڈے ایوریج 59.85 رہی۔ بطور کپتان 20 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی ایوریج کسی بھی کپتان کے مقابلے سب سے زیادہ75.17 رہی،اس فہرست میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں جن کی اوسط 72۔65 رہی۔ بابر کی 18 ون ڈے سنچریز کے میچز میں سے 14 میچز میں پاکستان کو فتح ملی،3 میں شکست جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ بابر اعظم واحد بیٹر ہیں جو دو مرتبہ تین لگاتار ون ڈے سنچریز بنا چکے ہیں ۔اس کے علاوہ بابر اعظم 757 دن تک ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون رہے ہیں۔ 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم نے بطور پاکستانی بیٹر 474 رنز بنائے، اس سے پہلے کسی ایک ورلڈ کپ میں اتنے رنز بنانے کا اعزاز کسی پاکستان بیٹسمین کو حاصل نہیں رہا۔بابر اعظم آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل تھے۔ بابر وہ واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں جنہیں آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔2022 میں بابر اعظم نے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔ 2020 میں بابر اعظم نے پاکستان کے ویلیوایبل کرکٹ آف دا ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔