خیال رہے کہ 6 نومبر اتوار کا دن پاکستان کے کرکٹ کے مداحوں کے لیے انتہائی اہم تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ دن کے آغاز پر ہی نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا ، اس طرح پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ بھی ہموار ہو گئی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔Suddenly the flavour is back in the World Cup .. Pakistan thru for the Semi finals .. How bout INDIA VS PAKISTAN FINAL
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) November 6, 2022
بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر کہا ہے کہ 'اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی' ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے لکھا ہے کہ 'پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی ہے'۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سوال بھی کیا ہے کہ 'اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟'سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر پاکستانی مداحوں سمیت بھارت کے مداح بھی تبصرے کررہے ہیں۔