فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی رہنماحامد زمان گرفتار

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی رہنماحامد زمان گرفتار
لاہور : ایف آئی اے نےفارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنماحامد زمان کو گرفتارکرلیا،حامد زمان کولاہورمیں ان کے دفتر سےگرفتارکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25ہزار ڈالر آئے تھے، حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکرٹری تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عارف نقوی نے ابراج گروپ کے ذریعے 9 بلین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی، دبئی کے حکومتی اداروں نے ابراج گروپ کی غیر قانونی سرگرمیوں پر 314 ملین ڈالر سے زائد جرمانہ کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طارق شفیع، عارف نقوی کے شریک ملزم ہیں، طارق شفیع تحریک انصاف کے سنٹرل فنانس بورڈ کے رکن اور تحریک انصاف کا بنک اکاؤنٹ چلاتے ہیں،8 مئی 2013 کو انصاف ٹرسٹ کے بنک اکاؤنٹ میں 625000 ڈالرز آئے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موصول شدہ رقم تحریک انصاف کی کمپین چلانے کیلئے استعمال کی گئی، طارق شفیع ،شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں، طارق شفیع نے عاشق حسین قریشی، حامد زمان ،مبشر احمد، کے ساتھ مل کر ایک بوگس ٹرسٹ بنایا، بوگس انصاف ٹرسٹ کے بنک اکاؤنٹ میں 625000 امریکی ڈالرز غیر ملکی ترسیلات کی مد میں موصول ہوئے، یہ رقم عارف نقوی کے الیکشن کمیشن کو دیئے گئے بیان حلفی میں کی ظاہر کردہ 2.1 ملین ڈالر سے اضافی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔