ویب ڈیسک: کلر سیداں کے علاقے میں واقع نجی اسکول کے طلباء پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے سے 80 بچے متاثر ہوئے۔ جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ 40 بچوں کو کلر سیداں کے مقامی ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طلباء نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکال رکھی تھی۔ ریلی کے دوران شہد کی مکھیوں نے اساتذہ اور بچوں پر حملہ کیا۔