مشرف نے این آر او دیکر سب سےبڑا جرم کیا‏:وزیراعظم

مشرف نے این آر او دیکر سب سےبڑا جرم کیا‏:وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو، پرویزمشرف نے این آر او دیکر سب سے بڑا جرم کیا. وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 25سال پہلے پارٹی کا آغاز کیاتو اس کا نام انصاف کی تحریک رکھا، سیاست میں اس لیے آیا کہ ملک کے لیے کچھ کرسکوں . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خواہش تھی کہ تعلیم ،صحت اور انصاف کا نظام مضبوط ہوں، خوش قسمت تھا دنیا کی ہر نعمت میسرتھی،سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، بھارت میں اتنی غربت تھی جوکسی اورملک میں نہیں تھی،آج بھارت ،بنگلہ دیش اوردیگر غریب ممالک آگے نکل گئے، وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو. ان کا کہنا تھا کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل سے ہمارےآدھے مسائل حل ہوجائیں گے ، پرویزمشرف نے این آر او دیکر سب سے بڑا جرم کیا، اب تو سارے اکٹھے ہوکر کہتے ہیں ہمیں این آراو دیں، ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی. وزیراعظم نے مزید کہا گرین ایریاز میں ہمیں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ضرورت ہوتی ہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام پہلے ہی ہوناچاہیےتھا . واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت 93 کورٹس پر مشتمل ہوگی . اسلام آباد میں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے مارکیٹ ایریا کو عدالت بنایا ہوا ہے جہاں نہ تو جج صاحبان کے لیے کوئی سہولت ہے اور نہ ہی سائلین انصاف کے لیے۔ موجودہ سیٹ اپ میں سیکورٹی کے خدشات ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ کورٹس کی تعمیر کی ذمہ داری لی. گذشتہ پی سی ون6.5 ارب روپے پر مبنی تھا۔ اب نہ صرف ڈیزائن کو بہتر کیا گیا ہے بلکہ تعمیراتی لاگت میں تقریبا ڈیڑھ ارب کمی لائی گئی ہے، اس منصوبے کو جدید ٹیکنالوجی برؤے کار لاتے ہوئے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا ، چار دہائیوں کے بعد موجود حکومت کی جانب سے ایک بنیادی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے . اس کے ساتھ ساتھ سائلین اور وکلا کی سہولت کے لیے بھی علیحدہ انتظام کیا جا رہا ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔