بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش

بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش

لاہور(پبلک نیوز)‌ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے اعلان کیساتھ ہی سلیکشن پر تحفظات سامنے آئے ہیں،شائقین کرکٹ نے بھی اس سیلیکشن پر اظہار ناراضی کیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش ہیں.

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم نے جو اسکواڈ تیار کرکے دیا اس کو رمیز راجہ نے بدل ڈالا . بابر اعظم نے اپنے اسکواڈ میں شرجیل خان،فخر زمان اور فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام شامل کیا تھا. جبکہ پی سی بی کے نامزد چیئرمین رمیز راجا نے موقف اختیار کیا کہ تینوں کی ایک سال سے پرفارمنس نہیں دے رہے رمیز نے بابر کے دئیے ہوئے اسکواڈ کو تبدیل کرکے نئے نام ڈال دئیے.

رمیز راجہ نے بابر سے مکالمہ کیا کہ آصف علی، خوشدل شاہ،اعظم خان اور صہیب ان میں سے اگر کوئی ٹورنامنٹ میں پرفارمنس دیتا رہا تو پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا. بابر اعظم نے رمیز راجہ کے بنائے ہوئے اسکواڈ پر ساتھی کھلاڑیوں سے گلہ شکوہ بھی کیا تاہم رمیز راجا کا کہنا تھا کہ یہ جو آپ کو اسکواڈ بنا کردیا ہے بہترین اسکواڈ ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔