پاکستان اور انڈیا کا فائنل ہوگا: انڈین کپتان روہت شرما

پاکستان اور انڈیا کا فائنل ہوگا: انڈین کپتان روہت شرما
انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایشیا کپ میں اگر فائنل ہوگا تو وہ دونوں حریف ٹیموں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہی ہوگا۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز سری لنکا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔ خیال رہے کہ سری لنکا نے انڈیا کو ایشیا کپ کے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پاکستان کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس ہار کے بعد کروڑوں بھارتی کرکٹ شائقین دل برداشتہ ہیں اور اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جیت میں محمد رضوان اور محمد نواز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس میچ میں آل رائونڈ کارکردگی پر محمد نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد انڈین کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں قابلیت ہے، وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کیخلاف اپنی پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شکست کے بعد بھی ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت مثبت ہے۔ ہم ہار کو ذہن پر سوار نہیں کر رہے بلکہ ہمارا فوکس ایشیا کپ کے اگلے میچوں پر ہے۔ ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے روہت شرما نے پیش گوئی کی کہ کسی کو فکر کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ سب ذہن میں رکھیں کہ ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی ہوگا۔ ہم آئندہ میچوں میں اپنی بہترین کرکٹ پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔