سوات اور کالام میں سیلاب سے تباہ ہونے والے بڑے ہوٹلوں کی تجاوزات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سوات اور کالام میں ہوٹلوں کی تعمیرات میں دریاؤں کے تحفظ کے قانون کو پس پشت ڈالا گیا، کالام میں ہنی مون ہوٹل کی مکمل تعمیر دریائے سوات کے کنارے کی گئی، دریا کنارے 200 فٹ تک تعمیرات کے قواعد کو نظرانداز کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا ہوٹل بھی خلاف قانون تعمیر کیا گیا، رپورٹ میں امیر مقام کے ہوٹل کے خلاف آپریشنز کون کرے گا کے حوالے سے سوال بھی اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نیو ہنی مون ہوٹل مالک کے اثر و رسوخ کی بنا پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کو اسلام آباد سے دباؤ ڈال کر روکا، سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے تجاوزات کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ میں دریاؤں کے تحفظ سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کی بھی تجویز دی گئی ہے، دریاؤں کے تحفظ کا قانون دریائے سندھ کے لیے بنایا گیا تھا جو دریائے سوات پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ 6 بڑے ہوٹلوں کی تجاوزات سے متعلق رپورٹ ڈی سی سوات کو جمع کردی گئی ہے۔