گوگل پر ڈالر 176 روپے کا ہوگیا

گوگل پر ڈالر 176 روپے کا ہوگیا
گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قیمت بڑھا دی ، سرچ انجن گوگل ڈالر کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے غلطی سے امریکی ڈالر کی قدر کم کر دی۔ پاکستانی روپے نے گوگل پر ڈالر کی قیمت کو پچھاڑ دیا اور گوگل کرنسی کنورٹر پر ڈالر کی قیمت 176 روپے 25 پیسے دکھانے لگا ہے۔ گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سکرین شاٹس شیئر کیے جانے لگے اور ہر کوئی یہ پوچھتا نظر آیا کہ ’اچانک ڈالر کا ریٹ اتنا کیسے گر گیا؟‘۔ اس وقت انٹربینک میں ڈالر 223 روپے 42 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 234 روپے کاہے. خیال رہے کہ 28 جولائی 2022 کو بھی ایسے وقت میں جب روپے کی قدر گھٹتی جا رہی ہے اور ڈالر 239 روپے تک پہنچ گیا تھا، اس دوران اچانک ہی گوگل پر ڈالر کی قیمت 207 روپے دکھائی دی جانے لگی جسے دیکھ کر لوگ چونک گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔