جلسےمیں جانےوالےکارکنان کےراستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،عدالت

جلسےمیں جانےوالےکارکنان کےراستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،عدالت
کیپشن: جلسےمیں جانےوالےکارکنان کےراستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،عدالت

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکنان کو حراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرامن جلسہ کرنا اور شرکت کرنا آئین اور قانون کے تحت شہری کا حق ہے،جلسے میں جانے والے کارکنان کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو حراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم انجم نے کی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے راولپنڈی پولیس کو احکامات جاری کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرامن جلسہ کرنا اور شرکت کرنا آئین اور قانون کے تحت شہری کا حق ہے،جلسے میں جانے والے کارکنان کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

عدالت  نے ریمارکس دیئے کہ تمام ایس ایچ اوز کا ہدایات جاری کی جائیں۔

یاد رہے کہ کارکنان کو حراساں کرنے کے خلاف انصاف لائرز فارم کے صدر رضوان اعوان نے درخواست دائر کی تھی۔

Watch Live Public News