ویب ڈیسک: لاہور میں بچوں کو اغواء کرکے گردے نکالنے والا گروہ متحرک، ہنجروال کے علاقے میں بچی کو اغواء کر کے لے جانے والا اغواء کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کےمطابق ہنجروال کے علاقے شادےوال میں ڈھول بجانے والا ایک بچی کو ریل لیکر دینے کے بہانے اغواء کرکے لے جانے لگا، ملزم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بچی کو اغواء کرکے شیراکوٹ گردے نکالنے کے لیے لیکر جانا تھا،پانچ ہزار روپے میں بچوں کو فروخت کرتے ہیں، خریدنے والےان کےگردے نکالتےہیں.
ملزم نے اعتراف 5 ہزار کی خاطر اپنی بیٹی کو بھی قتل کیا ہے، اس کے علاوہ متعدد بچوں کو اغواء کر کے گردے نکالنے والوں کو فروخت کیا ، گردے نکالنے والے بچوں کے گردے نکال کربچوں کو نالے میں پھینک دیتے جہاں انکی موت ہوتی، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑکر تھانہ ہنجروال کے اے ایس آئی عاصم کے حوالے کردیا۔