’’ڈسکہ کی عوام 10 اپریل کو گھروں سے نکلے‘‘

’’ڈسکہ کی عوام 10 اپریل کو گھروں سے نکلے‘‘
لاہور ( پبلک نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بزدار کی حکومت کو بچانے کے لیے عمران خان کو دو دن پنجاب آنا پڑتا ہے ٗبزدار صاحب کو پتہ ہونا چاہیے کہ عمران خان ان سے زیادہ نالائق ہیں ٗلاہور کوڑے کا ڈھیر ہے ٗانہوں نے ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا تھا ٗشہباز شریف کو جیل میں ڈالا ہے انکی آواز بند کرنے کے لیے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں ڈھائی سال سے جو ٹولہ مسلط ہے اس سے ملک کا یہ حال ہے ٗڈسکہ کی عوام کو پیغام دیتی ہوں کہ دس اپریل کو گھر سے نکلیں ٗابھی تک ڈسکہ کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے اپنے الیکشن چوری کا بدلہ لینا ہے ٗڈسکہ کے عوام نے مہنگائی کا بدلہ لینا ہے ٗ عمران خان کے ٹاوٹ ڈگڈگی بجا رہے ہیں ٗشہزاد اکبر جو کاغز لہراتے تھے وہ کوڑے کے ڈبے میں چلے گئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انکے دائیں بائیں شوگر مافیا بیٹھا ہے اسلیے قیمت کنٹرول نہیں ہوتی ٗرمضان میں سب کچھ مہنگا ہو گا ٗپیغام دیتی ہوں کہ ڈسکہ کے عوام کے ووٹ کا پہرا نہ دیا تو عوام کا ہاتھ ہو گا اور انتظامیہ کا گریبان ہوگا ٗایک بھی ووٹ جعلی ڈلوانے کی کوشیش کی تو ڈسکہ میں آپکی جگہ نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آٹا نواز شریف کے دور میں آٹا 35 روپے تھا اب 100 روپے کا ہے ٗنیب ختم ہو گیا تو ایف آئی اے کا دروازہ کھول دیا ٗصرف چینی نہیں مہنگائی کم کریں ٗآپ نہیں کر سکتے کیونکہ آپ ووٹ لے کر نہیں آئے۔

Watch Live Public News