مہلک کرونا وبا نے مزید 98 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، ایک روز میں 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.69 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہو گئی، 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ پھر مؤخر، پیر کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا مردم شماری کے نتائج جاری کرنے، سندھ کا معاملے کو نئی مردم شماری سے جوڑنے کا مطالبہ،، کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ۔۔۔جہانگیر ترین اپنی ہی جماعت پر برس پڑے، کہا میں تو دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو، وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، ظلم بڑھتا جارہا ہے، جو بھی انتقامی کارروائی کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اسے بےنقاب کیا جائے، افسوس کی بات ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، کہا ملک کی 80 شوگرملوں میں سے انہیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا۔اگر آپ کا نعرہ احتساب کا ہے تو پھر یہ نہیں ہوسکتا کہ دوسروں کا احتساب کریں اور اپنوں کا نہیں، شہزاد اکبر کہتے ہیں کسی گروہ یا ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، جے ڈبلیو ڈی منی لانڈرنگ کا معاملہ 7،8 ارب روپے کا ہے، چینی مافیا کےخلاف 10 ایف آر درج ہوچکی ہیں، 13 شوگرملز انڈر انویسٹی گیشن ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا منافع خور ٹولے کو قانون کے دائرے میں لانے کےلیے کوشاں ہیں۔عمران خان کے اردگرد بیٹھے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، راجہ ریاض کہتے ہیں جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکتے، وفاق اور پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنوائی، عمران خان کو کہوں گا اپنے بہترین دوست اور جانثار ساتھی کے خلاف ظلم بند کرائیں۔