کراچی میں تجاوزات پر سپریم کورٹ کا کمشنرکی رپورٹ پر برہمی کا اظہار، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیرالمنزلہ عمارت بن جاتی ہے، ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ آنکھیں کھولیں، ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، عدالت کا وائے ایم سی اے پارک بحال کرنے اور باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کا حکم
آسان قرضوں کےلیے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، اب قرضوں کےلیے بینکس بھی تیار ہیں اور اسکمیں بھی لانچ ہورہی ہیں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا
پاکستانی عوام کےلیے سب سے اہم چیز معیشت ہے، محمد زبیر کہتے ہیں وزیراعظم کو بار بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑرہی ہے، بجٹ آنے والا ہے، ہمیں یہ نہیں پتا کہ ہمارا وزیرخزانہ کون ہے، حکومت جو معیشت کے اعدادو شمار دیتی ہے، ان کا تجزیہ ضروری ہے، عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس ٹیم تیار ہے، معیشت کو آسمان پر پہنچادیں گے
پنجاب اور وفاق کی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کہتے ہیں اب امید ہے کہ جہانگیر ترین کو ہوائی جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پی ڈی ایم ٹوٹنے کا غلط پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، بنیادی ایشو پر تمام جماعتیں متحد ہیں، ایک یا دو جماعتیں علیحدہ جدوجہد کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں
جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم ستون ہیں، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں وہ ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے، جس سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے، عمران خان کے مشن میں جہانگیر ترین بطور سپاہی متحرک نظر آئے ہیں، چودھری پرویز الہیٰ نے حکومت پر تنقید برائے تعمیر کی