پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،8 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،8 اپریل2021
KW

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے. وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی. وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا.وزیراعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

‏وزیراعظم ‎لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9392 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 358نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں ابتک کورونا کے 3370253ٹیسٹ کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی پی پی کے رکن امجد آفریدی کی ملاقات، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی امجد آفریدی کے درمیان کوہاٹ کے عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی امجد آفریدی نے خیبرپختونخواہ کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی

پی ٹی آئی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم، سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لینے کے لیے دستاویزات پیش کیں، اکبر ایس بابر کو سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں ہی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے دستاویزات پر اعتراضات بھی عائد کیے،ذرائع

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا مینڈیٹ ایک ماہ کا تھا جو آج تک جاری ہے.جب تک تحریک انصاف کے خفیہ اکاؤنٹس سامنے نہ آئیں اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی بے سود ہوگی. تحریک انصاف کے اکاؤنٹس تک رسائی بارے فیصلہ محفوظ ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔