لاہور: (ویب ڈیسک) کرپشن الزامات کے باعث میڈیا میں خبروں کا حصہ بننے والی خاتونِ اول کی قریبی سہیلی فرح خان نے بالاخر ردعمل دیدیا ہے۔ یہ ردعمل فرح خان کے نام سے منسوب آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے دیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر انگریزی اور اردو میں تحریر لکھ کر انہوں نے بیان جاری کیا۔ فرح خان نے کہا کہ ’میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام تر الزامات کی تردید کرتی ہوں، نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ https://twitter.com/farahkhan_92/status/1512165520283299841?s=20&t=xT3waHeiXGHsH6gGbfjSfg انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’میرے کردار پر غلیظ کیچڑ اُچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں۔ میرے بزنس کے بارے میں پہلے بھی میرے شوہر وضاحت دے چکے ہیں۔ فرح خان نے لکھا کہ جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا، وہ بھی اس کی تردید کرچکے ہیں۔ میری فیملی ان الزامات کو سن کے سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے۔ فرح خان نے یہ اپیل بھی کی کہ سنی سنائی باتوں پر انہیں بدنام نہ کیا جائے۔