بچے کی حاضر دماغی، ڈاکووں پر بھاری,ڈکیتی کی کوشش ناکام

بچے کی حاضر دماغی، ڈاکووں پر بھاری,ڈکیتی کی کوشش ناکام
کیپشن: بچے کی حاضر دماغی، ڈاکووں پر بھاری,ڈکیتی کی کوشش ناکام

پبلک نیوز: کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بچے نے کمال بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلا ت کے مطابق گلشن معمارمیں  تین ڈاکو گھر میں داخل ہوئے،ڈاکوؤں نے خواتین اور بچے کے ہاتھ رسیوں سے باندھے اور لوٹ مار شروع کردی۔

اسی دوران 4سالہ بچے حسنین نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسیوں سے بندے ہاتھ دانتوں سے کھول کر یرغمال بنے اہل خانہ کی مدد کی اور پھر والدہ کے ہاتھ کھولے،والدہ نے فون کر کے پولیس بلالی۔ 

اہلخانہ کی اطلاع پر پولیس نے بروقت پہنچ کر گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کو گھیر لیا،ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی گلشن معمار پہنچےاور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بچے کی حوصلہ افزائی کی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-08/news-1712556650-6246.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-08/news-1712556650-6246.mp4