9 اپریل کو عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے کتنے فیصد امکان؟ نئی پیشگوئی

9 اپریل کو عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے کتنے فیصد امکان؟ نئی پیشگوئی
کیپشن: Eid ul fitr moon
سورس: web desk

ویب ڈیسک: عیدالفطر کے حوالے سے متعدد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ 10 اپریل کو ہوگی یا پھر 11 اپریل کو، اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی بھی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین نےعیدالفطر بدھ کے روزہونے کا امکان ظاہر کردیا،لاہور میں آسمان پربادل بھی ٹکڑوں کی صورت میں ہوں گے،پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کا 70 فیصد امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کےبعد 50سے 60 منٹ تک چانددیکھاجاسکتاہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق چاند کی عمر 35 منٹ سے زائد ہو تو نظرآنے کاامکان بڑھ جاتاہے،اس بار چاند کی عمر 50 سے 60 منٹ تک ہوگی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کیا ہے،وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، کمیٹی شوال کےچاند کا اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کرے گی ۔