پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،8 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،8 اگست 2021
لاہور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مرنے والوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل، خودکش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوف ودیگر بارودی مواد برامد، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد حساس اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ہلاک تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سےہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج ہوگا، صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، بازار رات8 بجے تک کھولنے کی تجویز، صوبے میں اسکولوں کو مزید 10 روز بند رکھا جائے گا۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ صفر نو فیصد ریکارڈ، کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر 55 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے، 4455 مریض رپورٹ۔ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہوگئے، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں پاکستانی قوم نے کورونا کا مقابلہ کرکے دنیا سے پزیرائی حاصل کی، اس حوالے سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا وبا سے نمٹنے کےحوالے سے قومی یکجہتی پیدا کی، فرخ حبیب کہتے ہیں بہترین فیصلہ سازی وبا کے اثرات سے نمٹنےمیں مددگار ثابت ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اسدعمر اور انکی ٹیم کو 500 دن مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Watch Live Public News