نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے

نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے
اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور نام بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی کے نام نگران کابینہ کیلئے زیر غور ہیں ، قاری صداقت علی، احمد چیمہ، مشتاق سکھیرا کے نام بھی زیر غور ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جلیل عباس جیلانی، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے نام بھی نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور ہیں ،اس کے علاوہ ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر کے نام بھی زیر غور ہیں ۔ ذرائع کے مطابق محسن جگنو، عائشہ رضا فاروق کا نام بھی کابینہ کیلئے سامنے آرہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی کو 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔اگر صدر مملکت سمری پر دستخط نہیں بھی کرتے تو 48 گھنٹوں کے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کو 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ 9 اور 10 اگست کو کابینہ کے آخری اجلاس کرینگے ۔ اراکین سندھ اسمبلی کا الوداعی فوٹو جمعے کے روز ہوگا ، اراکین سندھ اسمبلی کے لئے ظہرانے کا اہتمام کرینگے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔