ویب ڈیسک: بالی وڈ کے خوبرو اداکار ادتیہ رائے کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد بھارتی میڈیا پر اداکارہ اننیا پانڈے کی ڈیٹنگ کی خبریں پھر سے سرگرم ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے سابق ماڈل ‘ والکر بلانکو‘ کو ڈیٹ کر رہی ہیں جوڑے کی ملاقات اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ کروز پارٹی‘ میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی قربتیں بڑھنے لگیں۔
واکر اور اننیا کے بارے میں
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ماڈل ’ والکر‘ اور اداکارہ اننیا پانڈے کی جانب سے اپنے افیئر کی تصدیق اس وقت کی گئی جب اداکارہ نے امبانیز ویڈنگ میں والکر کو اپنےبوائے فرینڈ کے طور پر سب سے متعارف کروایا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے اس معاملے کو بالکل بھی نہیں چھپایا گیا بلکہ جوڑے کو انبانیز ویڈنگ کے ڈانس فلور پر ایک رومانوی گانے پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا جہاں ان کے دوست ان کی قربت پر کافی خوش نظر آرہے تھے۔
بھارتی میڈیا دعوٰی کررہا ہے کہ دونوں ستارے فی الحال ایک دوسرے کو جان رہے ہیں اور ان میں بہت اچھی دوستی ہے۔
بات کی جائے اداکارہ کے رومر بوائے فرینڈ کی تو ‘ والکر‘ بھارت سے باہر ‘ونتارا اینیمل پارک‘ میں ایشیا کے امیر ترین بزنس آئیکن مکیش امبانی کیلئے کام کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کروز پارٹی میں بھی موجود تھے۔
اننیا اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اپ
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ آدتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے کے مابین مارچ میں بریک اپ ہوگیا ہے۔
جس پر بات کرتے ہوئے دونوں اداکاروں نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سےان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی گزارش کی تھی۔