ویب ڈیسک: بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی اکلوتی بیٹی سہانا خان کی زندگی میں نئی محبت کی آمد سے متعلق افواہیں پھیل گئیں۔
سہانا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ٹیبل پر ڈسپوزیبل گلاسز میں کافی رکھی ہوئی ہے۔
ایک گلاس میں سہانا خان کا نام انگریزی میں لکھا ہوا ہے جبکہ دوسرے گلاس میں اگریزی حروف ’ٹی‘ لکھا نظر آرہا ہے اور اسی کے ساتھ ایک دل بھی بنا ہوا ہے۔
اس تصویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر سہانا خان کے نئے بوائے فرینڈ کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ لگاتے نظر آرہے ہیں کہ ممکنہ طور پر سہانا خان کسی ایسے لڑکے کے ساتھ کافی ڈیٹ پر گئی ہیں جس کا نام ’ٹی‘ سے شروع ہوتا ہے، لیکن اس دوران چند سوشل میڈیا صارفین کو ایک نئی پریشانی ستائی وہ یہ کہ کیا سہانا خان نے اگستیا سے بریک اپ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگستیا نندا اور سہانا خان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اگستیا اپنے عزیز و اقارب سے سہانا کا تعارف بھی اپنی گرل فرینڈ کے طور پر کرواتے ہیں۔
دونوں نے اداکاری کی دنیا میں پہلا قدم زویا اختر کی نیٹ فلکس کیلئے بنائی گئی فلم ’دی آرچیز‘ سے رکھا جبکہ بچن اور خان دنوں ہی فیملیز میں اس کم عمر جوڑی سے متعلق سب آگاہ ہیں۔
امیتابھ بچن کے پوتے اگستیا نندا نے گزشتہ سال 23ویں سالگرہ منائی جس میں انکے قریبی دوستوں سمیت سہانا خان نے بھی شرکت کی تھی جبکہ 2023 میں ہی سہانا اور اگستیا نے کپور خاندان کی جانب سے دی گئی کرسمس پارٹی میں بھی ساتھ شرکت کی تھی، جہاں آگستیا نے سہانا کو بطور پارٹنر فیملی سے ملوایا۔