کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے ہیں.گلستانِ جوہر ،گلزار ہجری ،صفورا،گلشن ،جوہر میں شلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے . تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.گلزار ہجری ،صفورا،گلشن ،جوہر ،صدر،ٹاور کیماڑی، گلشن حدید کے آس پاس زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. لوگ گھروں سے باھرنکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفنس کے شمال میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔