لاہور (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے حامیزہ مختار کے وکیل کو دلائل کی تیاری کیلئے مہلت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے حامیزہ مختار کے وکیل کو دلائل کی تیاری کیلئے مہلت دے دی ہے۔ نصیر آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ پیش کر دی ہے۔
عدالت نے بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور سیشن کورٹ کے حکم پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں 2 ہفتوں تک توسیع کر دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف مقدمے کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔