پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 8 فروری 2021

09:40 AM, 8 Feb, 2021

ارسلان شیخ

پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، افواج پاکستان کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں، ڈی جی ایس پی آر

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا پاک فوج کے لئے کووڈ ویکیسن کا عطیہ، افواج پاکستان چین کی پی ایل اے کی طرف سے کووڈ ویکیسن حاصل کرنیوالی دنیا کی پہلی غیر ملکی فوج ہے، ترجمان پاک فوج

وکلاء کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں شدید احتجاج، چیف جسٹس اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصور، پولیس کے دستے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج، صدارتی آرڈیننس کو حکومت بدنیتی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار

کراچی، شاہ لطیف کے علاقے میں سی ٹی ڈی پولیس کی خفیہ اطلاع پر آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا

مزیدخبریں