حکومت کی سازش کامیاب ہوئی تو الیکشن پر بڑاحملہ ہوگا: بلاول بھٹو

حکومت کی سازش کامیاب ہوئی تو الیکشن پر بڑاحملہ ہوگا: بلاول بھٹو

کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں کچھ گندے انڈوں نے سینیٹ میں غلط طریقے سے ووٹ دیا ہوگا، ہم چاہتے ہیں خفیہ بیلٹ کا حق نہ چھینا جائے، سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کوچیلنج کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اوپن ووٹ میں بھی حکومت کوٹف ٹائم دیں گے۔ نالائق حکومت سینیٹ انتخابات میں میچ فکسنگ کرنا چاہتی ہے۔ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ الیکشن کوبھی متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس سے پارلیمنٹ متنازع ہو سکتی ہے۔ حکومت کے پاس جامع الیکٹورل اصلاحات کے لئے وقت تھا۔ یہ سمجھ رہے تھے سینیٹ میں ان کو فری ہینڈ ملے گا۔ حکومت کوپتہ ہے ان کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ لانگ مارچ میں ہماری طاقت سب کو نظرآجا ئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے 100 فیصد متفق ہوں۔ جو ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ رہے ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔