(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہد ہوگیا۔
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے جاری پولنگ کے موقع پر خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
کوٹ اعظم میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الیکشن کی ڈیوٹی پر سیکورٹی دے رہی تھی جس دوران اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ واقعے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی ہے۔