انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، این اے 103 سے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے شفاف الیکشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔حلقہ این اے 103 اور پی پی 117 سے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

  پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپر کی ویڈیوز نے شفاف انتخابات کا پول کھول دیا ہے۔  ویڈیو میں ووٹر کی جانب سے بیلٹ پیپرز پر مہر لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ  ملک بھر میں آج عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو چکا ہے جو آج شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار وں کو ووٹ دیں کر انہیں قومی اور صوبائی اسمبلی میں پہنچائیں گے۔

آج صبح پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہیں ، ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معشل کردی گئی ہے ، جس کے بعد سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

Watch Live Public News