(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔انہوں نے لاہو ر ماڈل ٹاؤن کے حلقہ این اے 128 میں عقاب کو نشان پر مہر لگائی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ساتھ موجود تھیں ۔
حلقہ این اے 128 کے امیدوار عون چوہدری نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔
صحافی نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب سادہ اکثریت ملے گی یا مخلوط حکومت بنے گی جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ او بھائی خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔
نواز شریف نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے۔