(ویب ڈیسک ) آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرلیا گیا ،ان کی اہلیہ کی جانب سے تصدیق کردی گئی۔
آزاد امید وار دانیال عزیز کی اہلیہ نے بیان میں کہا ہے کہ دانیال عزیز کو شکر گڑھ میں پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لینے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سنیاری موڑ ناکہ پر انکو روکا ،انہوں نے مذاحمت کی لیکن ذبردستی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔پولیس نے گرفتار کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔
دانیال عزیز کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ اس میں احسن اقبال اور احمد اقبال کا ہاتھ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے صحافیوں سے موبائل چھین لیئے۔
خیال رہے کہ دانیال عزیز این اے 75 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔