ویب ڈیسک: غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنی پارٹی کی جیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس)پر جاری اپنے بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے لکھا، ’عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اب اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی‘۔
People’s mandate has won. Now PTI will form the next Government
— Barrister Syed Ali Zafar (@SyedAliZafar1) February 8, 2024
خیال رہے کہ اب تک موصول غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024:ابتدائی غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج آنا شروع
اسی طرح مسلم لیگ (ن) 58 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی 48 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔