پنجاب حکومت کا سانحہ مری کی انکوائری کرانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا سانحہ مری کی انکوائری کرانے کا اعلان
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی انکوائری کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر زاویے سے اس معاملے کی تحقيقات کی جائیں گی اور واقعے کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت حسن خاور کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مری میں شدید برفانی طوفان سے صورتحال خراب ہوئی۔ خراب موسم اور راستے بند ہونے کی وجہ سے اموات زیادہ ہوئیں۔ تاہم ریسکیو آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو آگے جانے سے روک دیا گیا تھا۔ یہ مانیٹر کیا جا رہا تھا کہ کتنی گاڑیاں مری جارہی ہیں۔ مری ميں تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جا رہے ہيں اور سانحے کی انکوائری کی جائے گی۔ تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہر زاویے سے اس معاملے کی تحقيقات کی جائیں گی اور واقعے کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ حسان خاور نے یہ بھی بتایا کہ مری میں ایک جگہ سے ٹریفک نہیں جاتی اور کئی راستے بھی ہیں۔ صرف اسلام آباد سے جانے والی ٹریفک کو روکا گیا اور خیبرپختونخوا کو بھی گاڑیاں روکنے کے لیے کہا گیا۔

Watch Live Public News