'کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا،توجہ فلاحی کاموں پر ہے'

'کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا،توجہ فلاحی کاموں پر ہے'
لاہور: سینئر سیاستدان علیم خان نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، ساری توجہ فلاحی کاموں پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی ہے۔ علیم خان نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے، کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہونے جا رہا۔ علیم خان نے کہا چودھری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں ہے، ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے، سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں۔ کسی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں نہ ہی بننے کا ارادہ ہے، بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کے لیے فاؤنڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں، اس وقت سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ خیال ر ہے کہ گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کر لی ہے، وسطی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اہم سیاستدانوں کا نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے علیم خان، جہانگیر ترین اور چوہدری سرور گروپ کے افراد سے رابطے کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔