سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے جال میں پھنس چکی ہے۔ 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہو گئی ہیں۔ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ 9 روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگی۔ سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔ دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔ انڈیا سے تجارت، اسرائیل سے دوستی، ڈرون اڈوں کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1545278198547730432?s=20&t=Oe_hh9QTIS64b-ubRJLxZA شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں 31 فیصد مہنگائی، 15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے۔ اب سرمایہ کاری کون کرے گا؟ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ منی لانڈرز حکمران بن گئے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔ 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا۔ آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے۔ ملک آئی ایم ایف کے نرغے میں ہے۔ بجلی گیس پیٹرول مہنگائی کے ماروں کو حکمرانوں کے گریبانوں تک لے کر جائے گا۔ معیشت ہی قومی سلامتی کی ضامن ہوتی ہے۔ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔ صحافت اور صحافی حکومت کے نشانے پر ہیں۔ 17 جولائی کو ضمنی الیکشن فیصلہ کن ہوگا۔