’پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا، خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے‘

’پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا، خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے‘
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں تناؤ نہیں چاہتے ہیں بلکہ دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈر کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دوست ملک سوئٹزر لینڈ کے وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، سوئس وزیرِ خارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ سوئس وزیرِ خارجہ سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی ہے، ماضی کی طرح وسائل کو ضائع نہیں ہونے دینگے ، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت کو فروغ دیں گے، آئی ٹی ،تعلیم اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے دورہ پاکستان پر آئے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ سمیت سوئس وفد کیساتھ بھی فرداً فرداً ملاقات کی اور انھیں خوش آمدید بھی کہا، اس موقع پر ہونے والی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ویژن کے تحت پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین یہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک اہم قدم ہے ۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات و ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کاروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔