ویب ڈیسک: جرمنی کے ایک شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرکے معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھ دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر گیلسن کِرچن کا نام ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں عارضی طور پر تبدیل کر کے سوئفٹ کِرچن رکھا گیا ہے۔
شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرنے کے لیے مہم ٹیلر سوئفٹ کے ایک مداح نے دستخطی پٹیشن کے ذریعے شروع کی تھی اور اس حوالے سے میئر کو خط بھی بھیجا گیا۔
شہر کے میئر کیرن ویلگے نے 17 سے 19 جولائی تک امریکی پاپ اسٹار کے کنسرٹس سے قبل اس تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ گیلسن کرچن میں 3 کنسرٹس میں پرفارم کریں گی اور کنسرٹس کے حوالے سے ان کے مداحوں کی شہر میں خصوصی تیاریاں بھی جاری ہیں۔